بھارت پاکستان کو منفی پراپیگنڈے کا نشانہ بنا رہا ہے۔دفترِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت پاکستان کو منفی پراپیگنڈے کا نشانہ بنا رہا ہے۔دفترِ خارجہ
بھارت پاکستان کو منفی پراپیگنڈے کا نشانہ بنا رہا ہے۔دفترِ خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کومنفی پراپیگنڈے کا نشانہ بنا رہا ہے، جعلی معلومات پھیلانے کے معاملے میں مودی حکومت دنیا بھر میں بے نقاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے ہمسایہ ملک افغانستان کی امداد کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، سنگاپور اور پاکستان کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی قانون پرسندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ سنگاپور اور پاکستان کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان چین کا دورہ اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر گفتگو کریں گے۔ کورونا کے باوجود سی پیک پر کام جاری ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے بیان غلط رپورٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو واہگہ کے راستے افغانستان میں گندم پہنچانے کی اجازت دی تھی۔ بھارت نے تاریخ اور ٹرکوں کی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جعلی معلومات کے معاملے پر بھارت کی نریندر مودی حکومت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکی، بھارت نے اظہارِ رائے پر پابندی لگائی اور منفی پراپیگنڈے سے پاکستان کو ہدف بنایا۔ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے حملے کی مذمت بھی کی۔ 

Related Posts