پاکستان اور بھارت مسئلۂ کشمیر طاقت کے استعمال سے حل نہیں کرسکتے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بھارت مسئلۂ کشمیر طاقت کے استعمال سے حل نہیں کرسکتے۔وزیرِ خارجہ
پاکستان اور بھارت مسئلۂ کشمیر طاقت کے استعمال سے حل نہیں کرسکتے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلۂ کشمیر کو طاقت کا استعمال کرکے حل نہیں کرسکتے جبکہ یہ ایک عالمی سطح پر متفقہ متنازعہ معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی ملک میں امن کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ امن ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مودی سرکار نے بھارتی کسانوں کو کافی جھانسے دینے کی کوشش کی۔

مودی سرکار کے ایجنڈے کے حوالے سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متنازعہ نئے قوانین کے اطلاق سے مودی حکومت نے بھارتی کسانوں کے استحصال کی راہ ہموار کی جبکہ مقبوضہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ پاکستان اور بھارت جیسی 2 ایٹمی قوتیں بزورِ طاقت اسے حل کرسکتی ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا مؤقف مضبوط ہے تو وہ گفت و شنید سے کیوں گھبرا رہا ہے؟ مسئلۂ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے جس کا جلد اور مستقل حل ناگزیر ہے جبکہ پاکستان میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی صفوں میں اختلاف کھل کر سامنے آچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اور عارضی اتحاد ہے۔ استعفوں کے معاملے پر مریم نواز اور شہباز شریف کی سوچوں میں اختلاف منظرِ عام پر آچکا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ پر تلے ہوئے تھے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسمبلیوں کا رُخ کرنے کی بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم خود بھی سمجھتی ہے کہ ان کی احتجاجی سیاست پر عوام نے توجہ نہیں دی۔ مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں بھی شدید دباؤ اور کشمکش دکھائی دے رہی ہے۔ ہر بار سینیٹ انتخابات کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ مختلف جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے ہم نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی تجویز رکھی۔ پی ڈی ایم اتحاد میں اختلافات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک میں مذاکرات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے کشمیرکے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وزیر داخلہ

Related Posts