حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، وزیر خارجہ
پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا، وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کی توجہ جغرافیائی و اقتصادی ترجیحات پر مرکوز ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق یومِ پاکستان کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن قوم کیلئے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ملک کی آزادی کی ابتدا 1940ء میں قراردادِ پاکستان سے ہوئی۔

قوم کے نام پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 7 برس کے مختصر عرصے میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد مملکت کا حصول ممکن بنایا۔ قراردادِ پاکستان ہماری قومی اور تاریخی امنگوں کی عکاس ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح، بزرگوں اور شہداء سمیت تحریکِ آزادی کے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئیے ہم اپنے ملک کو حقیقی فلاحی اور ترقی پسند و خوشحال ریاست بنانے کے عہد کی تجدید کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ساری توجہ نیا پاکستان ویژن کے تحت عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہم پوری طرح پرعزم ہیں۔ ہماری توجہ جغرافیائی و اقتصادی ترجیحات پر مرکوز ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ وباء پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکی ہے جس سے عالمی سطح پر یکجہتی اور تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔ یومِ پاکستان کے موقعے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کشمیر آج بھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے متعلق سوال کرتا ہے۔مشال ملک

Related Posts