پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات مختلف معاملات میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ خارجہ سرگئی لاؤروف کی اسلام آباد آمد پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کریں۔ہم گیس پائپ لائن، خطے میں امن اور تجارت سمیت دیگر معاملات میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ہم پاکستان میں تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ روس اور پاکستان نے دفاعی شعبے میں مشترکہ مشقیں کیں۔

روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس تجارتی، دفاعی اور معاشی معاملات میں تعاون فراہم کریں گے۔ روس اور پاکستان تمام شعبہ جات میں ایک دوسرے کیلئے فائدہ مند ہوں گے۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیرِ خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ خوشی ہے کہ ماسکو اور اسلام آباد میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہماری لاہور اور کراچی میں گیس پائپ لائن پر گفتگو ہوئی ہے۔ ہم انسدادِ دہشت گردی کیلئے پاکستانی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے جن میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔

وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر  مذاکرات کا انعقادعمل میں لایا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد

Related Posts