جدوجہدِ آزادئ کشمیر کا مقدر صرف کامیابی، ہماری منزل اور سوچ ایک ہے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جدوجہدِ آزادئ کشمیر کا مقدر صرف کامیابی، ہماری منزل اور سوچ ایک ہے۔وزیرِ خارجہ
جدوجہدِ آزادئ کشمیر کا مقدر صرف کامیابی، ہماری منزل اور سوچ ایک ہے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جدوجہدِ آزادئ کشمیر کا مقدر صرف کامیابی ہے جبکہ ہماری منزل اور سوچ ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان منزل کے حصول تک مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔ یکجہتی ریلی میں سینیٹ کے چیئرمین وفاق کی نمائندگی کیلئے آئے ہیں۔

یومِ یکجہتئ کشمیر ریلی سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی عوام کے منتخب نمائندوں کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ ریلی میں پارلیمان کے اراکین بھی تشریف لائے، عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے گھروں سے نکلے۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ سے غاصب بھارت نے کشمیر پر کرفیو نافذ کیا ہوا ہے، بھارتی فوج میں یہ حوصلہ بھی نہیں کہ عوام کو مسجد تک جانے دیا جائے۔ خطرہ یہ ہے کہ چند لوگ مل بیٹھے تو بھارتی پالیسیوں کے خلاف گفتگو شروع ہوجائے گی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا یہ بیانیہ کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول میں ہیں، اپنی موت آپ مر گیا، ہم جدوجہدِ آزادئ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے باہر آئے ہیں۔ کشمیری قوم خود کو تنہا نہ سمجھے بلکہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وزیرِ اعظم آج کوٹلی جائیں گے۔ عالمی دنیا کیلئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں، مکاتبِ فکر اور ادارے مسئلۂ کشمیر پر ایک ہی نظرئیے کے قائل ہیں۔ کامیابی مظلوم کشمیریوں کا مقدر بن کر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا آزاد کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آزاد ہے، بھارت کو بھی چاہئے کہ عالمی میدآیو ک مقبوضہ کشمیر جانے دے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ کشمیری حریت رہنما بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

اس موقعے پر وزیرِ خارجہ نے سوال کیا کہ کیا بھارت عالمی میڈیا نمائندگان کو کشمیری حریت قیادت سے ملاقات کی اجازت دے سکے گا جو بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتوں سے گزر رہے ہیں؟ میڈیا مسئلۂ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا آزاد کشمیر میں جس سے بات کرنا چاہے، اس کی ہم اجازت دیں گے جبکہ بھارت یہ نہیں کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد اور یومِ یکجہتی

Related Posts