وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی دفترِ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی دفترِ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی دارالحکومت میں ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک امریکا تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفترِ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے نے واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کا پاکستان کو دی گئی امداد پر چیک رکھنے کا اعلان

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈیرک شولے نے کہا کہ مسجد میں خود کش دھماکے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔ دہشت گردی کے انسداد کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے امریکا کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا جبکہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے دی گئی 200 ملین ڈالر امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا اعلان کر دیا جس سے بدعنوان حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

گزشتہ ماہ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان کو دی گئی امداد کا معاملہ سنجیدہ سمجھتا ہے۔ امداد پر چیک اینڈ بیلنس ہوگا۔ امداد کی نگرانی پہلے سے کی جارہی ہے۔

Related Posts