امریکا کا پاکستان کو دی گئی 200ملین ڈالر امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، نیڈ پرائس
پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، نیڈ پرائس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے دی گئی 200 ملین ڈالر امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا اعلان کر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امید کی کرن پیدا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان کو دی گئی امداد کا معاملہ سنجیدہ سمجھتا ہے۔ امداد پر چیک اینڈ بیلنس ہوگا۔ امداد کی نگرانی پہلے سے کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بھارت مسائل بات چیت سے حل کرنے ہوں گے۔امریکا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ نگرانی کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا جاتا ہے۔ ہمارے ڈیزاسٹر سینٹر نے کئی علاقوں کے دورے کیے۔ اقوامِ متحدہ اور غیر سرکاری تنظیمی (این جی اوز) بھی ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے پاکستان اور بھارت کو آپس کے مسائل بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں۔

آج سے 3 روز قبل ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستان میں شٹ ڈاؤن سے آگاہ ہیں۔ اگر پاکستان کو تعاون کی خواہش ہوئی تو ضرور فراہم کریں گے۔

Related Posts