مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی برآمدات میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 7 ماہ کے عرصے میں ملکی برآمدات 7.16 فیصد کمی سے 16 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات4.31فیصد کمی سے 2 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جنوری 2022 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں15.42 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم22.53 فیصد کمی سے 36ارب 10کروڑ ڈالرز رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے بُری خبر، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

دوسری جانب پہلے7ماہ میں تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 19ارب 63 کروڑڈالرز پر آگیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 28 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھا۔

Related Posts