سینیٹ اجلاس ، اپوزیشن کا آٹے کے بحران کے خلاف ایوان سے علامتی واک آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

senate pakistan
senate pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینٹ میں اپوزیشن نے آٹے کے بحران کے خلاف ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

ایوان بالا کے اجلاس میں آٹے کےبحران پر مختلف ارکان نے اظہار خیال کیا اور قائد ایوان نے بتایا کہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی ارکان کے سوالات کا اس سلسلے میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت نے ہمیں تسلی بخش جواب نہیں دیا، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، اس پر ہم علامتی واک آئوٹ کرتے ہیں جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔

اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جاویدعباسی نے کہاکہ آٹے کا بحران صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے ،حکومت کسی ایک مسلئے پر بھی سنجیدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کروانے کے ذمہ داران کو ایک پارٹی کا اعلی عہدہ دیدیا گیا ،وزیر اعظم کو سکون دنیا میں نہیں بلکہ قبر میں ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی حالات کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں ،گندم کے نام پر پیسے بنانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کے باعث مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوا ہے ،آٹے کا بحران بھی حکومت کی نالائقی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لنگر خانے کھول رہے ہیں جہاں سو دو سو لوگ جاتے ہیں ،لنگر خانے مسائل کا حل نہیں ، کارخانے لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی

انہوں نے کہاکہ حکمران بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کے لئے کتنا بڑا لنگر کھولیں گے،ملک پر جو عذاب آیا ہی ہمیں توبہ کرنی چاہیے اوراللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ ، آٹے کے بحران کے حوالے سے کوئی رولنگ دیں ۔

سراج الحق نے کہاکہ یہ کہتے ہیں قبر میں سکون ملے گا ،کفن ٹیکس میں 17 فیصد اضافہ کردیا گیا ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی قیمت بھی 1300 کردی گئی ہے ،نومبر اور دسمبر کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔

Related Posts