کراچی میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، شہری پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 14 روپے سستا ہوگیا
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 14 روپے سستا ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فائن آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیمت 62 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

محکمہ خوراک سندھ اور فلور ملز کے درمیان گندم اٹھانے کا معاملہ حل نہ ہوا لیکن آٹا مہنگا کر دیا گیا۔

کراچی میں فائن آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیمت 62 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ کمشنرکراچی کی جاری فہرست میں فائن آٹے کی ہول سیل میں قیمت 42 اور ریٹیل میں 44 روپے فی کلو ہے۔

مزید پڑھیں : صوبہ سندھ میں اپریل سے اب تک آٹے کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ

محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز کو پاسکو سے براہ راست گندم اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ فلور ملز مالکان نے پاسکو سے براہ راست گندم اٹھانے کی صورت میں کرائے کی مد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ محکمہ خوراک نے 28 اکتوبر کو سندھ فلور ملز اور آٹا چکیوں کے لیے سرکاری گندم جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ سندھ حکومت نے سندھ کے 6 اضلا ع کو 41000 ہزار ٹن گندم اکتوبر کے کوٹے میں جاری کی تھی۔

Related Posts