فلور ملز کا سرکاری احکامات ماننے سے انکار، پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر، ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر، ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب میں فلور ملز نے سرکاری احکامات ماننے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور فلور ملز کو گندم جنوبی پنجاب سے اٹھانا ہوگی تاہم فلور ملز نے حکم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی وزیر امین الحق کا 5000 نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان

کراچی، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری سراپا احتجاج

سندھ حکومت نے گندم ریلیز نہیں کی، آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔محمود مولوی

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 70 روپے تک مہنگا 

فلور ملز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کل راولپنڈی جبکہ منگل کو پنجاب بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانا بہت مہنگا پڑے گا۔ محکمۂ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ مل مالکان اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

محکمۂ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں۔ فلور مل مالکان کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے۔ فلور ملز نے پنجاب حکومت کے احکامت کے برعکس صوبے بھر میں منگل سے ہڑتال کی کال دے دی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا۔ وزیر اعظم کے مشیرِ بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اب تک گندم ریلیز نہیں کی جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

سندھ میں گندم اور آٹے کے بحران پرگزشتہ ماہ اپنے بیان میں معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کراچی کے عوام سے زیادتی نہ کی جائے۔ 

 

 

Related Posts