وفاقی وزیر امین الحق کا 5000 نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر امین الحق کا 5000 نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان
وفاقی وزیر امین الحق کا 5000 نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کراچی کے 5000 نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کراچی پریس کلب میں پہلے دیجیٹل اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 5000نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر 318 ملازمتوں کی منظوری

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کےلیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

کراچی میں آئی ٹی پارک سے متعلق اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پارک کی تعمیر سے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔ جامشورو اور حیدر آباد میں بھی آئی ٹی کے شعبے میں کام جاری ہے۔

 امین الحق نے کہا کہ ہماری وزارت کی تیار کردہ ایپ میں مختلف چیزیں ایک پلیٹ فارم پر لائی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایپ کیلئے تحریر کیے گئے خط کا جواب نہیں دیا۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی پیپر لیس ہوچکی ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ تمام وزارتوں میں کام لیپ ٹاپ پر کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس میں بھی کاغذی کارروائی ختم کردی گئی۔ پارلیمنٹ اجلاس بھی پیپر لیس کیا جائے گا۔ پاکستان میں ترقی کی منازل طے کی جارہی ہیں۔

برآمدات کے متعلق وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ایکسپورتس میں 47 فیصد اضافہ ہوا جس میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ 911 ہیلپ لائن، کراچی کی آبادی کم دکھانے اور مردم شماری پر بھی کام کر رہے ہیں۔ 

 

Related Posts