کراچی، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری سراپا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری سراپا احتجاج
کراچی، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری سراپا احتجاج

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے مسافر بسوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا جس پر تعلیم اور ملازمت کی غرض سے سفر کرنے والے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرائے میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم  کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا فیصلہ

ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

شہرِ قائد میں طلبہ و طالبات کیلئے تعلیم کا حصول اور ملازمت پیشہ افراد کیلئے نوکری کی غرض سے ڈیوٹی پر پہنچنا مہنگا ہوگیا۔ کنڈکٹرز اور ڈرائیورز اپنی مرضی کے کرائے وصول کرنے لگے۔ 

پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے پہلے سے آخری اسٹاپ کے کرائے میں یکمشت 20 روپے کا اضافہ کردیا۔ سفر کرنے والے شہریوں، بس کنڈکٹر اور ڈرائیورز کے جھگڑے روز کا معمول بن گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ تر بسیں اور ٹرانسپورٹ پیٹرول کی بجائے سی این جی پر چلتی ہے۔ کرایوں میں من مانا اضافہ بے بنیاد ہے جس پر حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔

Related Posts