کیا آپ جانتے ہیں ایک دن کا حج پیکیج بھی موجود ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سعودی وزارت حج

رواں سال ایک روزہ حج پیکیج بھی متعارف کروایا جا رہا ہے مگر ٹھہریے پہلے یہ جان لیں کہ یہ پیکیج کس کیلئے ہے اور کون اس پیکیج کو حاصل کرنے کا اہل ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو روکنے کے لیے شہر مقدس مکہ مکرمہ کی قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کرایا جائے۔

سعودی حکام نے ابتدائی طور پر اسے پری پیڈ پیکج کا نام دیا ہے اور اس حج پیکج کو مکہ کے مکین صرف یوم عرفات سے استفادہ کرسکیں گے یعنی انہیں صرف یوم عرفات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت مکہ کے جنوب مشرق میں عرفات اور مناسک حج سے منسلک دو مقدس مقامات میں رہائش شامل نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پیکج سے فائدہ اٹھانے والے ایک مخصوص جگہ پر جمع ہوں گے جہاں انہیں ظہر کی نماز کے بعد عرفات لے جایا جائے گا۔

جہاں وہ حج پرمٹ حاصل کرنے کے لیے حکام کو یہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے ماضی میں حج نہیں کیا تھا اور مکہ میں اپنے رہائشی معلومات فراہم کریں گے۔

وہ عرفات میں بسوں کے اندر ہی رہیں گے جب کہ دن میں مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ اگلے دن مکہ کے مشرق میں واقع وادی منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جمع ہوں گے۔

وہ مکہ میں اپنے گھروں میں رات گزاریں گے کیونکہ متعدد مسلمان علما نے مکہ کے باشندوں کے لیے جن کے پاس منیٰ میں رہائش نہیں ہے، اس کی اجازت دے دی ہے۔

Related Posts