سندھ حکومت نے گندم ریلیز نہیں کی، آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فشریز کی برآمدات میں انڈر انوائسنگ کا عمل روکا جائے،محمود مولوی
فشریز کی برآمدات میں انڈر انوائسنگ کا عمل روکا جائے،محمود مولوی

کراچی: وزیر اعظم کے مشیرِ بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اب تک گندم ریلیز نہیں کی جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گندم اور آٹے کے بحران پر اپنے بیان میں معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکومت سندھ بالخصوص کراچی کے عوام سے زیادتی نہ کرے۔

آٹے کے بحران کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس 12 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، اگر وہ ریلیز کرے گی تو قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ صوبے میں گندم وافر مقدار میں دستیاب ہے، کمی نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ آئندہ برس مارچ تک گندم کی نئی فصل آجائے گی۔ وفاقی حکومت بیرونِ ملک سے گندم درآمد کر رہی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافے کی بنیادی وجہ سندھ حکومت کا گندم ریلیز نہ کرنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی صوبائی کابینہ نے 15 اکتوبر سے گندم 1950 روپے فی من کے حساب سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ آٹے کی قیمتیں مستحکم ہوسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 3 روز قبل منعقد کیے گئے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاونین خصوصی ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا گندم جاری کرنیکا فیصلہ، قیمت 1950 روپے فی من مقرر

Related Posts