یونان میں پاکستانی خاتون کھلاڑی کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو 24 نیوز

معروف پاکستانی خاتون اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون کھلاڑی کے کوچ محمد یوسف کے مطابق مونا خان 2 روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں۔

نجی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے بعد خاتون ایتھلیٹ کو جیل منتقل کردیا گیا ہے اور پیر کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کوچ محمد یوسف کے مطابق مونا خان کی رہائی کیلئے یونان میں پاکستانی ایمبیسی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھا لیا ہے، یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کر رہا ہے، پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔

دریں اثنا پاکستانی سفارت خانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی۔

پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی۔ مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی، مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگی تھی۔

گزشتہ روز پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، وہ ہائیکنگ کیلئے یونان گئی تھیں۔

۔

Related Posts