نیٹ فلکس پر لاپتہ لیڈیز نے رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو مات دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاپتہ لیڈیز اور اینیمل
(فوٹو: آن لائن)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر لاپتہ لیڈیز نے رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو مات دے دی جبکہ دنیا بھر میں اربوں کا کاروبار کرنے والی بالی ووڈ فلم لاپتہ لیڈیز کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو اپنے موضوع اور تشدد پسندی کی شدت کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد سے اس کی مقبولیت کم ہونے لگی جبکہ لاپتہ لیڈدیز 2 دلہنوں کی شگفتہ کہانی پر مبنی ہے جو یکم مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔

نیٹ فلکس پر ریلیز سے قبل لاپتہ لیڈیز یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کی کہانی میں دو دلہنیں ٹرین اسٹیشن پر حادثاتی طور پر ایک دوسرے سے بدل جاتی ہیں۔ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم نے نیٹ فلکس پر 1کروڑ 38 لاکھ ویوز حاصل کیے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والی رنبیر کپور کی فلم اینیمل جس کی ہدایات سندیپ ریڈی نے دی ہیں، نیٹ فلکس پر اپنے پہلے 3 ہفتوں کے دوران 1 کروڑ 36 لاکھ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی تاہم اسے چوتھے ہفتے میں نیٹ فلکس کی ٹاپ 10فہرست سے نکال دیا گیا۔

ایک خیال یہ ہے کہ لاپتہ لیڈیز کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیے جانے کے بعد سے برطانیہ میں کافی پذیرائی ملی۔ دوسری جانب رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ رنبیر کپور نے اپنے کردار کی توجیہہ کچھ اس طرح پیش کی کہ کرداروں کا مقصد ہی بحث و مباحثے کو جنم دینا تھا۔

Related Posts