ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبہ سمیت 21افراد ہلاک، امریکی پرچم سرنگوں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 18 طلبہ اور 1 ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے، صدر جو بائیڈن کے حکم پر واقعے کے سوگ میں امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ شروع کردی۔ مسلح ملزم نے آتشیں ہتھیار سے طلبہ اور اساتذہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور ایک ٹیچر سمیت 21افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین کو 20 ممالک کی جانب سے نئے ہتھیاروں کی پیشکش

ملزم کی فائرنگ کے باعث کم و بیش 14 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔ گورنر ٹیکساس نے کہا کہ پولیس نے ملزم پر جوابی فائرنگ کی جس سے ہلاک ہونے والے ملزم کا نام سیلواڈور راموس معلوم ہوا ہے۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے اپنی دادی پر گولیاں برسائیں، پھر گھر سے نکل گیا اور بارڈر پولیس سے بھی مقابلہ کیا اور پھر اسکول میں چھپ گیا تھا۔ واقعے پر امریکی قوم سوگ اور غم و غصے کی کیفیت میں ہے۔ صدر نے قومی پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 21 افراد میں اسکول کے 3 اسٹاف ممبران شامل ہیں۔ جوان العمر مسلح ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طلبہ کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔ صدر جو بائیڈن سمیت معروف شخصیات نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Posts