فردوس عاشق اعوان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہم
فردوس عاشق اعوان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ پلان بی: مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر دھرنے کے اوقات مقرر کردئیے

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے حکومت مخالف مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں  کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام کے حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان بی کو سیاسی بدحواسی قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی کہ یہ ناکام ہوگا۔

 ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آگے کیا کریں؟

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا کی سیاسی بد حواسی کا پلان بی ناکام ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts