دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں۔فردوس عاشق اعوان
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ملک میں امن و استحکام کیلئے جانفشانی سے سرحد پر فرائض سرانجام دینے والے پاک فوج کے شہداء کے مقروض ہیں۔

پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ تصویر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار فردوس عاشق اعوان کو ایک سووینئر دیتے ہوئے نظر آئے۔ 

 معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شبانہ روز محنت سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا سفر شروع ہوا، جو  دو نہیں ایک پاکستان کی عملی تعبیر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتظامی، سیاسی اور عوامی امور بطریقِ احسن انجام دینا عثمان بزدار کا خاصہ ہے۔ سیاسی مخالفین کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود اتحادی بزدار حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹیں، کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں۔آئی ایس پی آر

Related Posts