کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کچھی پاڑا کے نزدیک قائم جے ٹی ایم سی اسکول میں ایک طالبہ کو مبینہ جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس حکام مطابق طالبہ صبح سویرے اسکول پہنچی تو وہاں موجود چوکیدار کے بیٹے شہریار نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
اس گھناؤنے فعل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن پولیس نے فوری کارروائی کا عملہ چلاتے ہوئے ملزم شہریار کو دبوچ کر حراست میں لے لیا۔
سولجر بازار میں اسکول کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ۔
اسکول کے چوکیدار کے بیٹے شہریار نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد ملزم شہریار موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرکے مبینہ ملزم شہریار کو حراست میں لے لیا۔ pic.twitter.com/MQzPHkUKgl
— Sindh Police (@SindhPoliceDMC) August 20, 2026
اس لرزہ خیز واقعے کے ردعمل میں علاقہ مکینوں اور مقامی شہریوں نے سولجر بازار میں شدید احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی مزید تفتیش کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








