کراچی میں اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو طلبہ کی آمدورفت کے لیے چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے اپنے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو اسکول لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
جاری کردہ ہدایت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ گاڑی ضبط کیے جانے کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسکول انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے نئے قواعد پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








