وفاقی وزیر مراد سعید نے تحریکِ انصاف کی کامیابیوں کی لسٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر مراد سعید نے تحریکِ انصاف کی کامیابیوں کی لسٹ جاری کردی
وفاقی وزیر مراد سعید نے تحریکِ انصاف کی کامیابیوں کی لسٹ جاری کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کی کامیابیوں کی مختصر لسٹ جاری کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ آج ہی جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔

پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1331 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے دور میں برآمدات میں 13 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ ہم  ٹیرر ازم (دہشت گردی) سے ٹور ازم (سیاحت) تک آ گئے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ حکومت نے ایڈ (امداد) سے ٹریڈ (تجارت) تک کا سفر طے کیا جس کے دوران ہم دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کے قریب آ گئے۔

مراد سعید نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے ڈو مور سے مدد کی اپیل تک کا سفر طے کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کوئی پوچھے تو کہنا کہ خان آیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے افراطِ زر میں کمی لانے کا فیصلہ کیا، افراطِ زر میں کمی لارہے ہیں اور یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے سبسڈی دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔وزیر اعظم 

Related Posts