آزادی مارچ:جلسہ ملتوی کرنےکے حوالے سے اپوزیشن کے متضاد بیانات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azadi march
آزادی مارچ:جلسہ ملتوی کرنےکے حوالے سے اپوزیشن کے متضاد بیانات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےآزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے کے بیان کی تردید کردی ،اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ سانحہ تیز گام کے باعث آزادی مارچ جلسہ ملتوی کردیاگیا ہے۔

گوجرخان سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے سے قبل مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ ہم پاکستان کی ترقی کےلیے مارچ کررہے ہیں یہ احتجاج بھی ہے اور جلسہ بھی،انہوں نے جلسہ موخر کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قافلے طے شدہ پروگرام کے مطابق مقررہ مقام پر پہنچیں گے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ لیاقت پور ٹرین حادثے پردکھ اور رنج ہے ،مسلم لیگ ن کو بتادیا ہے کہ جلسہ آج ہی ہوگا ۔ مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ،جلسہ ہمارا ہے فیصلہ بھی ہمارا ہوگا ، جبکہ انہوں نے ٹرین حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے تیزگام ٹرین حادثے پر متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںجب کہ نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا گوہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ پر امن ہے اور کوشش کی جائے گی یہ پر امن رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکن مارچ کے دوران پرامن رہیں اورنظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔وزیر اعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آزادی مارچ کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیاہے، اسلام آباد میں آزادی مارچ کا جلسہ اب جمعے کو ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےبھی بیان دیا تھا کہ 31 اکتوبر کا عوامی جلسہ موخر کردیا گیا ہے، حکومتی پالیسیوں کے خلاف یہ جلسہ اب بروزجمعہ مورخہ یکم نومبر 2019 کو ہوگا۔

Related Posts