آزادی مارچ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔وزیر اعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔وزیر اعظم کی ترجمانوں کو ہدایت
آزادی مارچ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔وزیر اعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  ترجمانوں کے اجلاس کے دوران ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے، کیونکہ اس سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فضل الرحمان کے مارچ کے حوالے سے حکومتی مؤقف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی مارچ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی نیت سے لایا گیا، پارٹی ترجمانوں کو سیاسی محاذ پر اس کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔

میڈیا مؤقف پر وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت دی کہ مارچ کے پس پردہ اپوزیشن کے مقاصد کیا ہیں، انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے نکات ٹی وی چینلز کے ذریعے عوام کے سامنے لائے جائیں۔

شرکائے اجلاس نے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا کہ آزادی مارچ ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو حکومت کی معاشی کامیابیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران ترجمانوں کو ہدایت کی کہ مارچ کے دوران اسلام آباد میں رہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی بیماری پر کوئی تبصرہ یا تنقید نہ کی جائے۔

موجودہ میڈیا حکمتِ عملی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا پر وزرا کی طرف سے اپنی وزارتوں کا احوال عوام تک پہنچانا ضروری ہے، ذاتی ایجنڈے کی بجائے حکومتی پالیسی کا دفاع کریں۔

عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت دی کہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے آزادی مارچ کا مقابلہ پارٹی بیانیے سے کیا جائے۔ پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن کچھ عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، سیاسی حل نکالا جائے۔ 

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘ رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ لاہور سے بذریعہ گوجرانوالہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ اس سے قبل لاہور پہنچا تھا جہاں ٹھوکر نیاز بیگ پر مارچ کے شرکا کا استقبال کیا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ لاہورسےبذریعہ گجرانوالہ اسلام آبادکی جانب رواں دواں

Related Posts