کرکٹ بہت ہوگئی، کرکٹر فواد عالم نے اب “خودکش محبت” کا فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Alam Khudkush Mohabbat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے بازفواد عالم نے کھیل کے میدان میں شاندار کامیابیوں  کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، ” خودکش محبت” میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

ناموربلے باز فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں شاندار پرفارمنس دی ہے اورایک ویب سیریز خودکش محبت میں اپنی اداکاری کا آغاز کریں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے باوجود فواد عالم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل نہیں کیاگیا تاہم انہوں نے فراغت کے لمحات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ ہے۔

اردوفلیکس نے کرکٹر فواد عالم کی تصویر کے ساتھ اپنی آنیوالی ویب سیریز خودکش محبت کا پوسٹر جاری کیا ہے جس کے ساتھ فواد عالم اپنی اداکاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

دسمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پْراعتماد سنچری اسکور کر کے قومی کرکٹر فواد عالم نے سب کے دل جیت لئے تھے اورشائقین کی جانب سے داد و تحسین موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

فواد عالم کی شاندار بیٹنگ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی معترف نظر آئی ہے۔ یاد رہے کہ دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔

مزید پڑھیں: فواد عالم نظر کرم کے منتظر!

Related Posts