فواد عالم نظر کرم کے منتظر!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میں صبر کروں  گا ! میں محنت کروں گا! مشکلات جو آئیں گی انکا مقابلہ کروں گا!  ایک دن ضرورپاکستان کے لیےدوبارہ کھیلتا دکھائی دوں گا!خدا کی ذات سے نا امید تو نہیں ہوں ،ٹیم میں سلیکشن تو ہوجاتی ہے میری  پھر بھی لگتا ہے کہ مجبور ہوں میں ۔ آخر کب فواد عالم کی قسمت کا ستارا چمکے گا، کب انہیں موقع دیا جائے گا! اس بات کو لیکر شائقین کرکٹ مایوس  دکھائی دیتے ہیں ۔

10سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے خلاف پاکستانی اسکواڈ میں فواد عالم کو بھی شامل تو کر لیا گیا لیکن 34سالہ بلے باز بھی گزشتہ 10برسوں سے 

بین الاقوامی کرکٹ سے غائب تھے۔ دوسری طرف فواد عالم نے2009میں آخری مرتبہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی انہیں  ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

سال 2009کا سال تھا فواد عالم نے سری لنکا کے خلاف ہی اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا، اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ہی سنچری اسکور کرکے اپنے لیےایک امید کی کرن اجاگر کی تھی، تاہم صرف 3 ٹیسٹ میچوں کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا گیا اور پھر وہ بین الاقوامی کرکٹ سے غائب ہی رہے ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے۔

قائد اعظم ٹرافی ہوں یا کوئی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ فواد کا بلا ہمیشہ ناقدین کو جواب دیتا رہا۔رواں سیزن میں 4سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر 781 رنز بنائے۔ اس سیزن میں ان کی اوسط 56.84 رہی، جو انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ میں 22ویں بلند ترین ایوریج ہے۔

فواد عالم کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ایک ایسے موڑ پر ہو ئی جب وہ 34برس کے ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان سے کئی تواقعات وابستہ کی جا رہی تھیں۔ فواد عالم کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر ان کا موازنہ مصباح الحق سے بھی کیا جا رہا تھا ۔ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کی کارکردگی صرف ایک سال پر ہی محیط نہیں بلکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آپ شائقین کرکٹ اور کرکٹ کو  سمجھنے والے اس بات کے انتظار میں ہے کہ فواد عالم کو ہم کب گراؤنڈ میں کھیلتا دیکھیں گے۔

کیا غم ہے جورات ہے اندھیری! 

میں راہ میں روشنی کروں گا۔

سعد سہیل 

کراچی ،پاکستان

Related Posts