زیورات خریدنے کا پرکشش موقع! فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا، چاندی کے نرخ بھی گر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق بدھ 14 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر آگئی۔

اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 358 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 104 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 172 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 360 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 148 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 452 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 153 ڈالر رہ گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 1.72 ڈالر کی کمی کے بعد 58.82 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts