سکیورٹی خدشات میں اضافہ؟ صوبائی حکومت کی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں جاری سیاسی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے بھی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے بھر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ خان نے ضلع بھر میں فوری طور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ پابندیاں علاقے میں امن و امان کے قیام اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے اٹھائی گئی ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ضلع بھر میں ہر قسم کے مشکوک اجتماعات، جلس جلوسوں اور امن کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈی آئی خان کی عام شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

ضلعی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون توڑنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts