باپ نے بیٹے کے قاتل کو ملیر کورٹ میں گولیاں ماردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

father shot dead his son's killer in Malir Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملیر کی عدالت میں پیشی کیلئے آنیوالے قتل کے ملزمان کو مقتول کے باپ نے عدالت میں  گولیاں مار کر ہلاک کردیا، ایک ملزم گرفتار ،دوسرا فرار ہوگیا۔

ملزم خوش دل کوملیر کی عدالت میں قتل کیس کی پیشی کیلئے لایا گیا تھا، خوش دل کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کے باپ نے ملزم کو عدالت میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ذاتی دشمنی چلی آرہی ہے اور خوشدل نے ملزم کے بیٹے کو قتل کیا تھا جس پر مقتول کے باپ نے بدلے کی غرض سے عدالت میں فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے دو لوگ تھے جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکورٹی نقائص کی وجہ سے کراچی کی عدالتوں سے اکثر ملزمان باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، گزشتہ اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم بھی عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس، عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان کی ضمانت منظور

عدالتوں میں پیشی کیلئے آنیوالے ملزمان کی سیکورٹی بھی زیادہ سخت نہیں ہوتی جبکہ عدالت میں  کھلے عام فائرنگ کے واقعہ نے داخلی سیکورٹی پر بھی سوال اٹھادیئے ہیں۔

Related Posts