Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس، عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان کی ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:  عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ  خودکشی کیس میں نامزد ملزمان کی عدالت سے فرار ہونے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملزم جنید اور وقاص نے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ کے معزز جج نے ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کو ضمانت پر رِہا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول کے افسران اینٹی کرپشن میں 24اکتوبر کو طلب

قبل ازیں سیشن کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منظور نہ کرتے ہوئے انہیں حوالات بھیجنے کا حکم صادر کیا جس پر دونوں ملزمان احاطۂ عدالت سے رفوچکر ہو گئے تھے جبکہ فرار ہونے کا مقدمہ کراچی کے سٹی کورٹ تھانے میں درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تفتیشی پولیس آفیسر نے عدالت میں ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کا عبوری چالان پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم تابش نے ڈاکٹر ماہا کو پستول دیا جو خودکشی کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کی عدالت میں گزشتہ ماہ ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا نے جو پستول خودکشی کیلئے استعمال کیا، وہ 9 جولائی کو خریدا گیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: ڈاکٹرماہا خودکشی کیس، عبوری چالان عدالت میں پیش