گال گلیڈی ایٹرز شاہد آفریدی کے بغیر لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گال گلیڈی ایٹرز شاہد آفریدی کے بغیر لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئے
گال گلیڈی ایٹرز شاہد آفریدی کے بغیر لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد خان آفریدی کے بغیر ہی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی ذاتی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے، گال گلیڈی ایٹرز نے دھننجا لکشن کے زبردست کھیل کے باعث سیمی فائنل جیت لیا۔

ایل پی ایل کے سیمی فائنل میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی دھننجا لکشن نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مقابلے پر موجود کولمبو کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

گال گلیڈی ایٹرز نے 151 رنز بنا کر ہدف مقررہ وقت میں پورا کردیا جس کے بعد دھننجا لکشن مین آف دی میچ قرار پائے۔ کولمبو کنگز کے بیل ڈرومنڈ 70 رنز بنا کر بھی اپنی ٹیم کو فاتح بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مجموعی طور پر 6 میچز ہارنے کے باوجود صرف 3 میچز جیت کر گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جسے شاہد آفریدی جیسے کپتان کے بغیر لنکا پریمیئر لیگ میں بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی  ’لنکا پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ایونٹ کے پہلے میچ میں مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

Related Posts