احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہے، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان
بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اورنگی ٹاون میں احساس سینٹر کا دورہ کیا۔ خرم شیر زمان نے عوام سے ان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اراکین اسمبلی احساس سینٹر کے دورے کررہے ہیں اور وہاں موجود عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہے۔ وفاقی حکومت نے مزدور اور غربا کو احساس پروگرام کے ذریعے بے حد ریلیف پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ متاثر غریب دیہاڑی دار طبقہ ہوا۔ وزیر اعظم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ ملک مکمل لاک ڈاون کے متحمل نہیں ہو سکتا۔

وفاقی حکومت کی انسان دوست پالیسی سے ہزاروں خاندانوں میں اربوں روپے تقسیم کیے گئے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے آج بھی عوام کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ شہری ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ کرونا کی دوسری لہر سے بھی محفوظ رہا جاسکے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد ہی کرونا سے راہ نجات ہے۔ قوم کو ایک بار پھر سمجھداری اور احتیاط کا دامن تھامنا ہوگا۔

Related Posts