شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی مرد ہے، شوہر کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی مرد ہے، شوہر کا انکشاف
شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی مرد ہے، شوہر کا انکشاف

شمالی مصر کے علاقے میں ایک شخص نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ اس کی زوجہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

مذکورہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مصری میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل نیٹ ورکس میں وسیع پیمانے پر بحث چھڑ گئی ہے، جس سے متعدد ردعمل سامنے آئے ہیں۔

یہ دعویٰ کرنے والے شخص نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس کی بیوی مرد اور عورت دونوں کی جسمانی صفات کی حامل ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ابتدائی طور پر سسرال والوں کو صورت حال سے آگاہ کیا تھا، جس پر اسے جواب ملا کہ جراحی کے طریقہ کار سے معاملہ حل ہو جائے گا۔

طبی ماہرین سے مشاورت کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اس کے بعد شوہر نے سسرال والوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں علیحدگی کی کوشش کی۔

تاہم، انہوں نے شروع میں انکار کر دیا، بالآخر ثالثی کے ذریعے اس کے حق میں فیصلہ ہو گیا۔

شوہر نے مزید بتایا کہ اس کی بیوی نو سال کی عمر تک لڑکوں کے طور پر زندگی گزارتی رہی، جب خاندان نے اس کی نمایاں خواتین کی خصوصیات کی وجہ سے اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے دفاع میں، خاتون نے اپنے شوہر کے الزامات جواب دیتے ہوئے کہا کہ بچپن کے آپریشن سے پیدائشی نقص ٹھیک ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈاکو راہ چلتی خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے، ویڈیو وائرل

اپنے شوہر کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی، اپنی مکمل عورت ہونے کا دعویٰ کیا، اور اپنے موقف کی توثیق کے لیے طبی معائنہ کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔

Related Posts