ای ایف پی کا صنعتی ورکرز کی ویکسی نیشن کو حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Rise in Inflation the fall of Pakistan:Ismail Suttar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صدر ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان اسماعیل ستارنے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل صنعتی ورکرز کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے، حکومت کوویکسی نیشن کے لیے شہریوں کو راغب کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی ) کے صدر اسماعیل ستار نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کے عزم کوسراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں صنعتی ورکرز کی فوری ویکسی نیشن کو ترجیحات میں شامل کیا جائے تاکہ صنعتی ورکرز کی قیمتی زندگیوں کو اس جان لیوا وبا سے محفوظ بنایا جاسکے۔

اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت ایک انتہائی مشکل مرحلے سے گذر رہی ہے۔ایک طرف تو پاکستان کی برآمدات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف ملکی برآمدات کی موجودہ سطح اور رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے برآمدکنندگان علاقائی حریفوں کے ساتھ مستقل معاشی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف پی سی سی آئی اور اقراء یونیورسٹی کے مابین مفا ہمتی یاداشت پر دستخط

انہوں نے کہاکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ معاشرے کا صرف ایک خاص طبقہ (اعلیٰ متوسط طبقہ) کورونا ویکسی نیشن میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اسماعیل ستار نے زور دیا کہ حکومت کو شہریوں کے دوسرے طبقے کو سمجھانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی اور ایسا کرتے وقت اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان سب کو سوشل سیکورٹی اسٹیٹس حاصل ہو۔

انہوںنے مزید کہاکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 150اموات کے ساتھ یومیہ5 ہزار سے زائد کیس رجسٹر ہورہے ہیں لہٰذا یہ انتہائی ضروری ہے کہ ملازمین کی صحت کا بھی تحفظ کیا جائے کیونکہ وہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا مقصد ویکسی نیشن کے اس اہم اقدام سے متعلق لائحہ عمل کو اجاگر کرنا ہے۔

Related Posts