کراچی کی نایاب سوغات منفرد پستہ، بادام اور کاجو پروٹین شیک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں جن میں قسم قسم کے کھانوں کا شوق رکھنے والے اور انہیں تیار کرنے والے بھی شامل ہیں۔ شہرِ قائد میں حال ہی میں ایک نایاب سوغات تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو خاص طور پر سردیوں میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔

بادام، کاجو اور پستہ کے علاوہ دیگر خشک میوہ جات پر مشتمل پروٹین شیک کو پسند کرنے والوں نے کراچی کے علاقے سخی حسن کا رخ کر لیا۔ رواں برس دسمبر کے دوران کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

ایم ایم نیوز نے خاص طور پر سردیوں میں تیار کی جانے والی سوغات کے متعلق معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ بفرزون کے علاقے سخی حسن میں سرینا جوس کے نام سے ڈرائی فروٹ کو پروٹین شیک کی صورت میں فروخت کیاجارہا ہے جو عوام کو بے حد پسند ہے۔

سخی حسن پر واقع سرینا جوس والوں کا کہنا ہے کہ ہم سال بھر مختلف شیکس متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ہم نے پستہ، بادام اور کاجو کے پروٹین شیک متعارف کرائے۔ دیگر ڈرائی فروٹس سمیت ہمارے ہاں 500قسم کے شیکس دستیاب ہیں۔

سرینا جوس والوں کا کہنا ہے کہ دیگر شیکس میں اخروٹ، پی نٹ بٹر، شہد اور کیلے کے شیکس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئس کریم شیک، مکس فروٹ شیک اور اسپیشل کریمی شیک الگ الگ ہیں۔ ایک گلاس بنانے میں 5 سے 10 منٹ لگتے ہیں جو 2 افراد کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مانسٹر شیک زیادہ مشہور ہے جو 4 افراد کیلئے ہوتا ہے۔ہم نے شیکس کی جتنی ورائٹی رکھی ہے، ہمارے علاقے میں کسی اور کے ہاں دستیاب نہیں۔ لوگ سارا سال ہمارے پاس شیکس کا لطف اٹھانے کیلئے آتے رہتے ہیں۔ 

Related Posts