ایلون مسک کا تخلیق کاروں کیلئے معاوضے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ آج سے ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں کمائی جانے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کو ان اشتہارات کے دِکھائے جانے کی مد میں حصہ دے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاوضے کے لیے وہ لوگ اہل ہوں گے جو ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ کے سبسکرائبر ہوں گے۔

واضح رہے ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ فیچر  کی مدد میں صارفین سے آٹھ ڈالرز معاوضہ وصول کر رہا ہے۔

Related Posts