کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 238 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
مزید برآں اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 241 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کریش، صارفین خودکشی کرنے کا سوچنے لگے
دوسری جانب ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ جولائی میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 24.9 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں شہری علاقوں میں مہنگائی 4.47 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.17 فیصد بڑھی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں سبزیاں 25.14 فیصد، پیاز 13.65، دال چنا 13.87، آلو 10.87، خوردنی تیل 7.66 اور گھی 5.11 فیصد مہنگا ہوا۔