ڈسٹرکٹ سینٹر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسٹرکٹ سینٹر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ سینٹر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ماڈل پولیس اسٹیشن لیاقت آباد/سپر مارکیٹ کی اسٹریٹ کرمنل منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم کی درجنوں سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم زبیر عرف میر بالاج کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک رائفل اور ایک کلوگرام چرس برآمد، گرفتار ملزم ماضی میں سپر مارکیٹ ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد تھانے میں گرفتار ہوچکا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف ماضی میں چوری ڈکیتی ناجائز اسلحہ رکھنے کے علاوہ سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہے۔

ایس ایچ او لیاقت حیات خان نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 340/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ اور 341/2020 بجرم دفعہ 6/9C امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش امین مسیح عرف منا کو گرفتار کرلیا گیا،کارروائی کے دوران امین مسیح سے ایک کلوگرام سے زائد چرس اور فروخت کی رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 426/2020 بجرم دفعہ 6/9C امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے، تیسری کارروائی کے دوران مضرِ صحت گٹکا ماوا فروش محمد عمر کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران گٹکا فروش کے قبضے سے 38 پیکٹ مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا، ایس ایچ او لیاقت حیات خان نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 427/2020 بجرم دفعہ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے،تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے برآمد شدہ مال سمیت تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts