پاکستان میں سالانہ 4 ارب ڈالر کی خوراک ضائع ہونے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 4 ارب ڈالر کی خوراک ضائع ہوتی ہے، خوراک کا ضیاع انفرادی عمل ہے جس کیلئے آگاہی مہم پلان کررہے ہیں۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق پاکستان شدید غذائی قلت کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود ملکی پیداوار کی سالانہ تقریباً 26 فیصد خوراک ضائع ہوتی ہے، اس حساب سے ملک میں خوراک کے سالانہ ضیاع کی مقدار 19.6 ملین ٹن تک پہنچ جاتی ہے۔

وزارت کے مطابق پاکستان میں شکل، سائز اور رنگ کے معیار پر پورا نہ اترنے والی تازہ خوراک بھی ضائع کردی جاتی ہے اور اسی طرح فیکٹریوں میں چھانٹی کے عمل کے دوران خوراک اکثر سپلائی کے سلسلے سے نکال دی جاتی ہے، ایکسپائری تاریخ قریب ہونے یا گزر جانے پر بھی خوراک ضائع کر دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

دستاویز میں بتایا گیا کہ ملک میں سب زیادہ خوراک کا ضیاع باورچی خانوں اور کھانے پینے کے مراکز پر ہوتا ہے، باورچی خانوں میں اکثر غذائی اشیا استعمال نہیں ہوتیں یا پھر انہیں بغیر استعمال کیے تلف کر دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اجناس اور پھلوں کو محفوظ کرنے کی سہولیات کی کمی بھی خوراک ضائع کرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔

Related Posts