پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہ راست پروازیں مئی سے شروع ہوں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرگان کیسٹافین نے کہا ہے کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں مئی2023ء میں شروع ہوں گی جن کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مستحکم بنانا ہے۔

انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا کے وزیر صنعت و تجارت عدنان جلیل سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔

سفیر نے کہا کہ لاہور اور الماتے کے درمیان براہ راست پروازوں سے نہ صرف اقتصادی تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ عوام کے عوام سے روابط میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاجر برادری اور ایوان صنعت و تجارت قازقستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ وسطی ایشیا کی گزرگاہ کی حیثیت سے پشاور پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی تجارت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے پشاور اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts