کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے‘ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے‘ وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے‘ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے‘ وزیر اعظم
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے‘ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے‘ وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کی ضروریات اور فلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیر اعظم کی گورنر سندھ سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی‘ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خصوصاً کراچی میں حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی کہ شہر قائد کے باسیوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ جس میں شہر قائد کی ضروریات کو قابل رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اجراء پر غور کیا جائے گا۔

Related Posts