کراچی میں لذیر، معیاری اور سستا “پیزا 4یو”

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pizza4U in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں اس وقت پیزا بہت عام ہوچکا ہے، شہر بیشتر مقامات پر پیزا باآسانی دستیاب ہے لیکن کراچی میں ایسی پیزا شاپس بھی موجود ہیں جہاں کھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، آج ہم نے ایک ایسی پیزا شاپ کا انتخاب کیا ہے جہاں دو معصوم بچے ویک اینڈ پر اپنے والد کے ساتھ شہریوں کو مزیدار پیزا فراہم کرتے ہیں۔

یہ بچے نوعمر میں کیوں اپنی چھٹیاں کام میں گزارتے ہیں اور یہاں کون کون سے ذائقے میں پیزا دستیاب ہے یہ جاننے کیلئے ہم نے ایک خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا جس جا احوال نذر قارئین ہے۔

پیزا فار یو
گلستان جوہر کے بلاک 14 میں واقع پیزا فار یو کے مالک نے بتایا کہ ہم نے بہت چھوٹے پیمانے پر کام کا آغاز کیا تھا اور شروع میں میرے بچوں نے کام میں میری مدد کی اور ہم نے انتھک محنت اور لگن سے اپنی پیزا شاپ کو آگے بڑھایا اور آج ہمارے پاس پیزا کئی اقسام تیار کی جاتی ہیں اور شہری بڑے شوق سے ہمارا پیزا کھانے کیلئے آتے ہیں۔

پیزفار یو پر موجود بچوں کا کہنا ہے کہ ہم ویک اینڈ پر تفریح کے بجائے اپنے والد کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور جب ہم اپنی پیزا شاپ پر لوگوں کا رش دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے ، ان بچو ں نے آرڈر بکنگ اور فراہمی کے علاوہ پیزا بنانے کے حوالے سے بھی مہارت حاصل کرلی ہے اور اس حوالے سے بچوں کا کہنا ہے کہ ہم نے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے اپنے والد صاحب سے پیزا بنانا سیکھا ہے اور ہمیں پیزا میں استعمال ہونے والی اشیاء کا بھی اندازا ہے۔

Pizza4U Kids

پیزا فار یو کے مالک کا کہنا ہے کہ شروع میں ہم ہاتھ سے اجزاء تیار کرتے تھے لیکن جب ہم نے تھوڑی مہارت حاصل کر تو ہم نے مشینیں لینے کا فیصلہ کیا اور اس وقت ہمارے پاس پیزا اور فرنچ فرائز کی بھی مشینیں موجود ہیں لیکن ہم گوشت اور چیز تیار لیتے ہیں اس کے علاوہ تمام اجزاء ہم روزانہ خود تیار کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہمارا پیزا کا کام بہت اچھا چل رہا ہے اور شہریوں کی پسندیدگی ہی ہماری کامیابی ہے ۔پیزا فاریو پراسمال پیزا2سو، ریگولر پیزا400 اورلارج پیزا 5سوروپے میں باآسانی دستیاب ہے۔

Related Posts