اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیاں، پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر آگیا، شوکت ترین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیاں، پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر آگیا، شوکت ترین
اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیاں، پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر آگیا، شوکت ترین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

جمعہ کو وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کے جواب میں جاری کردہ بیان میں سینیٹر شوکت ترین نے معیشت کی حالت سے متعلق سینیٹر اسحاق ڈار کے دعوؤں کی تردید کی۔

سینیٹرشوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کو امید تھی کہ اسحاق ڈار ”باعزت طریقے سے کام کریں گے اور قوم کو گمراہ کرنے پر اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔”

شوکت ترین نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار جو اس بات پر فخر کرتے تھے کہ وہ ڈالر کی شرح کو 200 سے نیچے کر دیں گے، ڈالر262روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مگر اسحاق ڈار نے اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ڈالر کو 262روپے پر پہنچا کر تنخواہ دار طبقے کو تباہ کردیا۔عمران خان

شوکت ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 جنوری تک 3.7 بلین ڈالر تک گر گئے ہیں جو کہ درآمدی احاطہ کے مشکل سے تین ہفتوں کے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات میں سات فیصد کمی، ترسیلات زر میں 11 فیصد، معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔

Related Posts