ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، رمیز راجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، رمیز راجہ
ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، رمیز راجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ 2023کا فارمیٹ 50اوورز کا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی سے غیررسمی ملاقات ہوئی،رمیز راجہ نے کہا کہ میں ان کے ساتھ کرکٹ کھیل چکا اور زیادہ آسانی سے بات کرسکتا ہوں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کا متحدہ فرنٹ ہونا چاہیے،ہمیں یہ مقصد نہیں بھولنا چاہیے کہ ایشین باڈی اس لیے بنائی گئی تھی کہ ہماری کوئی آواز ہو،اس بلاک کی اہمیت مانی جائے،اجلاس کے دوران کوشش کی کہ پاکستان کے دیگر ممبرز سے تعلقات مضبوط ہوں،اس کے آئندہ نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے میچ کو عام میچ کی طرح سمجھیں گے، ویرات کوہلی

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے،کرکٹ تعلقات کو بحال تو کرنا ہے،اس کیلیے بہت سے مراحل طے کرنا ہوں گے،ابھی ہونے والی مثبت بات چیت کا آگے چل کر کوئی فائدہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts