سائنسدانوں نے نشہ آور ادویات کے مہلک اثرات زائل کرنے والا مرکب تیار کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سائنسدانوں نے دو انتہائی نشہ آور ادویات فینٹینل اور میتھامفیٹا مین کے مہلک اثرات زائل کرنے والا مرکب تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں نشہ آور دعاؤں کے استعمال میں گزشتہ 20 سال میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ 2020 میں 92 ہزار افراد غیر قانونی ادویات اور نسخے کے باعث نشہ آور اثرات کے باعث ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی ڈائنوسار کے عروج کا باعث بنی۔ انکشاف

سال 2000 میں اس سے 5 گنا کم اموات ہوئی تھیں۔ فینٹینل جیسی نشہ آور ادویات تمام تر جانی نقصان کا باعث بنتی ہیں تاہم اس دوران نالوکسون (ناک کے اسپرے نارکن کے نام سے فروخت ہونے والا انجیکشن) نے جانیں بچائیں۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے فینٹینل اور میتھامفیٹا مین کیلئے تریاق کے طور پر ایک مرکب پلر 6 کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا اور کیم نامی جریدے میں 15 دسمبر کو شائع ہونے والے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء رہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہمارے مرکب نے کامیابی سے دونوں ادویات کو الگ الگ کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرکب انسانوں پر ان دواؤں کے مہلک اثرات کو کم کرنے میں معاون ہیں جو کیمیا اور حیاتیاتی کیمسٹری کے شعبے میں اہم مطالعہ ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جب ہم مالیکیولز کو استعمال کرتے ہیں تو ان کی حیاتیاتی خصوصیات کو تبدیل کیاجاسکتا ہے اور اسی طرح ڈرگز کے مہلک اثرات بھی ختم کیے جاسکتے ہیں۔ نئے مرکب سے بہت سے لوگوں کو فوائد حاصل ہوں گے جسے پلر 6 میکس کیو پی 6اے ایس کا نام دیا گیا ہے۔

 

Related Posts