کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ائیر پورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنیکی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے پر بارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کومراسلہ جاری کردیا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا کے نئے ویرینٹس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تھرمل سکینرز سے گزر کر جائیں۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں فیومی گیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔ جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہیلتھ ورکر، ماسک، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ ان باؤنڈ پروازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچپن کا موٹاپا آگے چل کر خراب دماغی صحت کا باعث بنتا ہے

مراسلے کی مطابق بعض مسافروں کی جانب سے مزاحمت کی جاتی ہے انہی مسافروں کیلئے اے ایس ایف کو تعینات کیاجائے گا۔

دوسری جانب امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے ۔ اس سے قبل اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور انڈیا بھی چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کوروناکی قسم اومی کرون کے سب ویریئنٹ بی ایف 7 کے کیسز تیزی سے بڑھ رہی ہیں ، اسی اثنا میں چین نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے