دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 90لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 12 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 90لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 12 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 90لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 12 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 35 لاکھ 12ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 90 لاکھ 87ہزار 484افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 35 لاکھ 12ہزار 406 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 94 ہزار 828افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 48لاکھ 64 ہزار 650ہے۔1 کروڑ 47لاکھ 69ہزار 822مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 7 لاکھ 10ہزار 428افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 39لاکھ 71ہزار 207افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 73لاکھ 67ہزار 935افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 6 ہزار 179افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 15ہزار 263افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 62لاکھ 75ہزار 440افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 54ہزار623انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، جرمنی نویں جبکہ اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 7ٓ26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 11 ہزار 302 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار540 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق

ایک طرف تو دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور مختلف کمپنیوں کی بنائی ہوئی ویکسینز درجنوں ممالک میں استعمال کی جارہی ہیں جن سے وائرس کے اثرات میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ دوسری جانب بعض ممالک میں ویکسین پر تحفظات دیکھنے میں آئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے بارابنکی نامی گاؤں میں کوروناویکسینیشن سے بچنے کیلئے لوگوں نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شعبۂ صحت کی ٹیم کو دیکھتے ہی گاؤں والے دریائے سریو میں کود گئے۔

ویکسین سے متعلق خوف اور تحفظات کے باعث اترپردیش کے بارابنکی گاؤں کے لوگ ویکسین لگوانے سے خوفزدہ نظر آئے۔ پورے گاوں میں صرف 14 افراد نے ویکسینیشن کروائی۔

مزید پڑھیں: کوروناویکسینیشن سے بچنے کیلئے بھارتیوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

Related Posts