دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 79لاکھ افراد متاثر، 34 لاکھ 87ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 79 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 34 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 79 لاکھ 85ہزار 857افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 34 لاکھ 87ہزار 40افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 97 ہزار 620افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 51لاکھ 97 ہزار 381ہے۔1 کروڑ 50لاکھ 99ہزار 761مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 93لاکھ 1 ہزار 436افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 39لاکھ 22ہزار 937 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 69لاکھ 47 ہزار 496افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 4 ہزار 416افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 7 ہزار 249افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 51لاکھ 21ہزار 136افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 50ہزار26انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، جرمنی نویں جبکہ اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 مزید شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 5 ہزار 852 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 20 ہزار 400 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ، 92 مزید شہری جاں بحق

Related Posts