پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ، 92 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 مزید شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 5 ہزار 852 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 20 ہزار 400 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 28لاکھ 84 ہزار 544ہوگئی۔ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 82 فیصد رہی۔

وائرس میں مبتلا 2 ہزار693 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20ہزار 374ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 763مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16مریض انتقال کرگئے جبکہ 910نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور814 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ 24 گھنٹوں میں 11388 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 910 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 8 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts